1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. ختم نبوت لائبریری پراجیکٹ

    تحفظ ناموس رسالتﷺ و ختم نبوت پر دنیا کی مایہ ناز کتب پرٹائپنگ ، سکینگ ، پیسٹنگ کا کام جاری ہے۔آپ بھی اس علمی کام میں حصہ لیں

    ختم نبوت لائبریری پراجیکٹ
  3. ہمارا وٹس ایپ نمبر whatsapp no +923247448814
  4. [IMG]
  5. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

عقائد مرزا ( علماء واولیاء امت)

محمدابوبکرصدیق نے 'قادیانیت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ اکتوبر 1, 2014

  1. ‏ اکتوبر 1, 2014 #1
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    رکنیت :
    ‏ جون 29, 2014
    مراسلے :
    15,772
    موصول پسندیدگیاں :
    3,124
    نمبرات :
    113
    جنس :
    مذکر
    پیشہ :
    بائیومیڈیکل انجینیئر
    مقام سکونت :
    لاہور
    عقائد مرزا ( علماء واولیاء امت)
    حضرات علماء کرام اور اولیاء عظام اﷲتعالیٰ کی انسانی مخلوق کا نہایت بیش قیمت حصہ ہے۔ ایسا حصہ جسے اﷲ رب العزت نے خود اپنا دوست قرار دیا۔ انہیں ایمان وتقویٰ کا علمبردار بتلایا اور واضح فرمایا کہ دنیا وآخرت میں ہر قسم کی بشارتیں ان کے لئے ہیں۔ اہل علم کے لئے قرآن وسنت میں جابجا تعریف آمیز کلمات ہیں اور کیوں نہ ہو کہ علم نور ہے۔ اﷲتعالیٰ کی صفت ہے۔ اس سے کسی کو حصہ ملنا بڑی ہی سعادت ہے۔علماء کی توہین وتذلیل کو حضور نبی کریمﷺ نے بدترین جرم قرار دیا اور ایسے لوگوں کے متعلق واضح کیا کہ ان لوگوں کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
    لیکن صدہزار حیف اس قادیانی مردود پر کہ اس نے قریب العہد اور قریب العصر نامور علماء اور صلحاء کا نام لے لے کر انہیں مغلظات سنائیں اور برا بھلا کہا۔ بھلا ایسا آدمی اس قابل ہے کہ اسے کوئی منہ لگائے۔
    حیرت ہے ان لوگوں پر جو اس ذات شریف کو نبی بنا کر بیٹھے ہیں۔

    کار شیطان می کند نامش نبی
    گر نبی ایں است لعنت بر نبی
    *… سیدنا پیر مہر علی شاہ گولڑوی کے متعلق لکھا: ’’مجھے (مرزاقادیانی) ایک کتاب کذاب کی طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خبیث کتاب بچھو کی طرح نیش زن ہے۔ پس میں نے کہا کہ اے گولڑہ کی زمین تجھ پر لعنت ہو تو ملعون (پیر صاحب) کے سبب سے ملعون ہوگی۔ پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی۔‘‘
    (اعجاز احمدی ص۷۵، خزائن ج۱۹ ص۱۸۸)
    *… ’’لومڑی کی طرح بھاگتا پھرتا ہے… جاہل بے حیا۔‘‘
    (نزول المسیح ص۶۳، خزائن ج۱۸ ص۴۴۱)
    *… اہل حدیث رہنما مولونا محمد حسین بٹالوی کے متعلق لکھا کہ: ’’کذاب، متکبر، سربراہ گمراہان، جاہل، شیخ احمقان، عقل کا دشمن، بدبخت، طالع، منحوس، لاف زن، شیطان، گمراہ شیخ مفتری۔‘‘
    (انجام آتھم ص۲۴۱، ۲۴۳، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
    *… مولانا نذیر حسین دہلوی کے متعلق لکھا کہ: ’’وہ گمراہ اور کذاب ہے۔‘‘
    (انجام آتھم ص۲۵۱، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
    *… ’’مولانا عبدالحق دہلوی کے متعلق لکھا کہ وہ لاف زنوں کا رئیس ہے۔ اسی طرح مولانا عبداﷲ ٹونکی، مولانا احمد علی محدث سہارنپوری کو بھی۔‘‘ (انجام آتھم ص۲۵۱، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
    *… مولانا علی حائری شیعہ رہنما کے متعلق کہا کہ: ’’سب سے جاہل ہے۔‘‘
    (اعجاز احمدی ص۷۴، خزائن ج۱۹ ص۱۸۶)
    *… مولانا ثناء اﷲ امرتسری کو عورتوں کی عار کہا۔
    (اعجاز احمدی ص۸۳، خزائن ج۱۹ ص۱۹۶)
    *… مولانا رشید احمد گنگوہی کے متعلق لکھا کہ: ’’اندھا شیطان، گمراہ، دیو، شقی، ملعون۔‘‘
    (انجام آتھم ص۲۵۲، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
    *… ’’ہمارے مخالف سخت شرمندہ اور لاجواب ہوکر آخر کو یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ ہمارے بزرگ ایسا ہی کہتے چلے آئے ہیں۔ نہیں سوچتے کہ وہ بزرگ معصوم نہ تھے۔ بلکہ جیسا کہ یہودیوں کے بزرگوں نے پیش گوئیوں کے سمجھنے میں ٹھوکر کھائی۔ ان بزرگوں نے بھی ٹھوکر کھائی۔‘‘
    (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۲۴، خزائن ج۲۱ ص۲۹۰)
    *… ’’میں خاتم الاولیاء ہوں۔ میرے بعد کوئی ولی نہیں۔ مگر وہ جو مجھ سے ہوگا۔‘‘
    (خطبہ الہامیہ ص۳۵، خزائن ج۱۶ ص۷۰)
    *… ’’جس قدر مجھ سے پہلے اولیائ، ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں۔ میں ان سب سے افضل ہوں۔‘‘
    (حقیقت الوحی ص۳۹۱، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶)
    *… ’’حضرت مرزاصاحب جمیع اہل بیت طیبین، طاہرین کہ اس میں دیگر اولیاء اﷲ ومجددین امت بھی شامل ہیں۔ ان سب سے بڑھ گئے۔ جو کچھ ان میں متفرق تھا۔ وہ آپ میں مجموعی طور پر آگیا۔‘‘
    (الفضل قادیان ج۳ ص۱۰۷، مورخہ ۱۸؍اپریل ۱۹۷۶ئ)
    *… ’’سو یہ عاجز (مرزاقادیانی) بیان کرتا ہے۔ نہ فخرکے طریق پر بلکہ واقعی طور پر شکراً نعمۃ اﷲ کہ اس عاجز کو خداتعالیٰ نے ان ہستیوں پہ فضیلت بخشی کہ جو حضرت مجدد صاحب (الف ثانی) سے بھی بہتر ہیں۔‘‘
    (حیات احمد ج۲ نمبر۲ ص۷۹)

اس صفحے کی تشہیر