1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. ختم نبوت لائبریری پراجیکٹ

    تحفظ ناموس رسالتﷺ و ختم نبوت پر دنیا کی مایہ ناز کتب پرٹائپنگ ، سکینگ ، پیسٹنگ کا کام جاری ہے۔آپ بھی اس علمی کام میں حصہ لیں

    ختم نبوت لائبریری پراجیکٹ
  3. ہمارا وٹس ایپ نمبر whatsapp no +923247448814
  4. [IMG]
  5. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی امام مہدی علیہ السلام کی اقتداء میں نماز ادا فرمائیں گے

مبشر شاہ نے 'القول المعتبر فی الامام المنتظر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ فروری 7, 2015

  1. ‏ فروری 7, 2015 #1
    مبشر شاہ

    مبشر شاہ رکن عملہ منتظم اعلی

    فصل نہم


    حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی امام مہدی علیہ السلام کی اقتداء میں نماز ادا فرمائیں گے

    1. عن ابی هریرة رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم : کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم و امامکم منکم.
    i. بخاری، الصحیح، 3 : 1272، رقم : 3265
    ii. مسلم، الصحیح، 1 : 136، رقم : 155
    iii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 213، رقم : 6802

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا تم لوگوں کا اس وقت ( خوشی سے) کیا حال ہوگا۔ جب تم میں عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام (آسمان سے) اُتریں گے اور تمہارا امام تمہیں میں سے ہوگا۔

    تشریح : مطلب یہ ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نزول کے وقت جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں گے اور امام خود عیسیٰ علیہ السلام نہیں ہوں گے، بلکہ اُمّت کا ایک فرد یعنی خلیفہ مہدی ہوں گے چنانچہ حافظ ابن حجر بحوالہ مناقب الشافعی از امام ابو الحسین آبری لکھتے ہیں کہ اس بارے میں احادیث متواتر ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک نماز خلیفہ مہدی کی اقتداء میں ادا کریں گے۔

    (فتح الباری، ج 6، رضی الله عنه 493)
    2. عن جابر بن عبداﷲ الانصاری رضی الله عنه قال سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول لا تزال طائفة من امتی یقاتلون علی الحق ظاهرین الی یوم القیمة قال و ینزل عیسی ابن مریم علیه السلام فیقول امیرهم تعال صل لنا فیقول لا، ان بعضکم علی بعض امراء تکرمة اﷲ هذه الامة.
    i. مسلم، الصحیح، 1 : 137، رقم : 156
    ii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 231، رقم : 6819
    iii. ابن منده، الایمان، 1 : 517، رقم : 418
    iv. ابن جارود، المنتقی، 1 : 257، رقم : 1031
    v. بیهقی، السنن الکبریٰ، 9 : 180
    vi. ابو عوانه، المسند، 1 : 99، رقم : 317

    حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری امت میں سے ایک جماعت قیام حق کے لیے کامیاب جنگ قیامت تک کرتی رہے گی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ان مبارک کلمات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’آخر میں(حضرت) عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام آسمان سے اتریں گے تو مسلمانوں کا امیر، ان سے عرض کرے گا تشریف لائیے ہمیں نماز پڑھائیے اس کے جواب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے (اس وقت) میں امامت نہیں کروں گا۔ تمہارا بعض، بعض پر امیر ہے‘‘ (یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس وقت امامت سے انکار فرما دیں گے اس فضیلت و بزرگی کی بناء پر جو اللہ تعالیٰ نے اس امت کو عطا کی ہے۔)

    3. عن جابر رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یخرج الدجال فی خفة من الدین و ذکر الدجال ثم قال ثم ینزل عیسی ابن مریم علیه السلام فینادی من السحر فیقول یا ایها الناس ما یمنعکم ان تخرجوا الی هذا الکذاب الخبیث فیقولون هذا رجل جنی فینطلقون فاذا هم بعیسی ابن مریم علیه السلام فتقام الصلوة فیقال له تقدم یا روح اﷲ فیقول لیتقدم امامکم فلیصل بکم فاذا صلوا صلوة الصبح خرجوا الیه قال فحین یراه الکذاب ینماث کما ینماث الملح فی الماء.
    (رواه الحاکم فی المستدرک و قال هذا حدیث صحیح الاسناد ولم یخرجاه وقال الشیخ الذهبی فی تلخیصه هو علی شرط مسلم)
    i. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 444، رقم : 14997
    ii. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 444

    حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا دین کے کمزور ہوجانے کی حالت میں دجال نکلے گا اور دجال سے متعلق تفصیلات بیان کرنے کے بعد فرمایا بعدازاں عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام (آسمان سے) اتریں گے اور بوقت سحر (یعنی صبح صادق سے پہلے) آواز دیں گے کہ اے مسلمانو! تمہیں اس جھوٹے خبیث (دجال) سے مقابلہ کرنے میں کیا چیز مانع ہے؟ تو لوگ کہیں گے کہ یہ کوئی جناتی مخلوق ہے۔ پھر آگے بڑھ کر دیکھیں گے تو انہیں عیسیٰ علیہ السلام نظر آئیں گے۔ پھر نماز فجر کے لیے اقامت ہوگی تو ان کا امیر کہے گا اے روح اللہ! امامت کے واسطے آگے تشریف لائیے حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے ’’تمہارا امام ہی تمہیں نماز پڑھائے‘‘ (اور اس وقت کے امام سیدنا مہدی ہوں گے)۔ جب لوگ نماز سے فارغ ہو جائیں گے تو (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قیادت میں) دجال سے مقابلہ کے لیے نکلیں گے۔ دجال جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھے گا تو (خوف کے مارے) نمک کے پگھلنے کی طرح پگھلنے لگے گا۔

    4. عن ابی امامة الباهلی رضی الله عنه مرفوعا فقالت ام شریک بنت ابی العکر یا رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم فاین العرب یومئذ؟ قال هم یومئذ قلیل و جلهم ببیت المقدس وامامهم رجل صالح قد تقدم یصلی بهم الصبح اذ نزل علیهم ابن مریم الصبح فرجع ذلک الامام ینکص یمشی القهقری لیتقدم عیسی ابن مریم یصلی بالناس فیضع عیسی یده بین کتفیه ثم یقول له تقدم فصل فانها لک اقیمت فیصلی بهم امامهم.
    اسناده قوی و اما فی الحدیث و امامهم رجل صالح فالمراد به المهدی کما جاء التصریح به
    ابن ماجه، السنن، 2 : 1361، رقم : 4077

    حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ایک طویل حدیث روایت کرتے ہیں جس میں ہے کہ ایک صحابیہ ام شریک بنت ابی العکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم عرب اس وقت کہاں ہوں گے۔ (مطلب یہ ہے کہ اہل عرب دین کی حمایت میں مقابلے کے لیے کیوں سامنے نہیں آئیں گے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ عرب اس وقت کم ہوں گے اور ان میں بھی اکثر بیت المقدس (یعنی شام) میں ہوں گے اور ان کا امام و امیر ایک رجل صالح (مہدی) ہوگا جس وقت ان کا امام نماز فجر کے لیے آگے بڑھے گا۔ اچانک (حضرت) عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اسی وقت (آسمان سے) اتریں گے۔ امام پیچھے ہٹے گا تاکہ (حضرت) عیسیٰ علیہ السلام نماز پڑھائیں۔ (حضرت) عیسیٰ علیہ السلام امام کے کندھوں کے درمیان ہاتھ رکھ کر فرمائیں گے آگے بڑھو اور نماز پڑھاؤ کیونکہ تمہارے ہی لیے اقامت کہی گئی ہے تو انکے امام (مہدی) لوگوں کو نماز پڑھائیں گے۔

    5. عن عثمان بن ابی العاص رضی الله عنه مرفوعا و ینزل عیسی ابن مریم علیه السلام عند صلوة الفجر فیقول له الناس یاروح اﷲ تقدم فصل بنا فیقول انکم معاشر امة محمد امراء بعضکم علی بعض فتقدم انت فصل بنا فیتقدم الامیر فیصلی بهم.
    i. حاکم، المستدرک، 4 : 524، رقم : 8473
    ii. طبرانی، المعجم الکبیر، 9 : 60، رقم : 8392

    حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’(حضرت) عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نماز فجر کے وقت (آسمان سے) اتریں گے تو لوگ ان سے عرض کریں گے۔ اے روح اللہ آگے تشریف لائیے، اور ہمیں نماز پڑھائیے، تو عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے ’’تم امت محمدیہ کے لوگ ہو۔ اس امت کا بعض بعض پر امیر ہے پس آپ ہی آگے بڑھیں اور ہمیں نماز پڑھائیں‘‘ تو مسلمانوں کا امیر آگے بڑھے گا اور نماز پڑھائے گا۔

    6. عن عبد اﷲ بن عمرو رضی الله عنه قال المهدی الذی ینزل علیه عیسی ابن مریم و یصلی خلفه عیسی.
    i. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 373، رقم : 1103
    ii. سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 78

    حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام امام مہدی کے بعد نازل ہوں گے اور ان کے پیچھے (ایک) نماز ادا فرمائیں گے۔

    7. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم منا الذی یصلی عیسی ابن مریم خلفه.
    i. محمد بن ابی بکر الدمشقی، المنار المنیف، 1 : 147، رقم : 37
    ii. سیوطی، الحاوی للفتاویٰ، 2 : 64

    حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اسی امت میں سے ایک شخص ہوگا جس کے پیچھے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نماز ادا فرمائیں گے۔

    8. عن حذیفة رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یلتفت المهدی و قد نزل عیسی ابن مریم کانما یقطر من شعره الماء فیقول المهدی تقدم صل بالناس فیقول عیسی علیه السلام انما اقیمت الصلوة لک فیصلی خلف رجل من ولدی.
    سیوطی، الحاوی للفتاوی، 2 : 81

    حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام اتر چکے ہوں گے ان کو دیکھ کر یوں معلوم ہوگا گویا ان کے بالوں سے پانی ٹپک رہا ہے اس وقت امام مہدی ان کی طرف مخاطب ہو کر عرض کریں گے تشریف لائیے اور لوگوں کو نماز پڑھا دیجئے۔ وہ فرمائیں گے اس نماز کی اقامت تو آپ کیلئے ہو چکی ہے اس لئے نماز تو آپ ہی پڑھائیں چنانچہ وہ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) یہ نماز میری اولاد میں سے ایک شخص کے پیچھے ادا فرمائیں گے۔

    9
    . عن ابن سیرین قال المهدی من هذه الامة و هو الذی یؤم عیسی ابن مریم علیهما السلام.
    i. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 513، رقم : 37649 ii. نعیم بن حماد، الفتن، 1 : 373، رقم : 1107

    ابن سیرین سے روایت ہے کہ (امام) مہدی اسی امت میں سے ہوں گے اور عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی امامت سرانجام دیں گے۔
    • Like Like x 1
  2. ‏ اگست 13, 2015 #2
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر


    Slide1.JPG
  3. ‏ اگست 13, 2015 #3
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر


    Slide2.JPG
  4. ‏ اگست 13, 2015 #4
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر


    Slide3.JPG
  5. ‏ اگست 13, 2015 #5
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر


    Slide4.JPG
  6. ‏ اگست 14, 2015 #6
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر


    Slide5.JPG
  7. ‏ اگست 14, 2015 #7
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر


    Slide6.JPG
  8. ‏ اگست 14, 2015 #8
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر


    Slide7.JPG
  9. ‏ اگست 14, 2015 #9
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    Slide8.JPG
  10. ‏ اگست 14, 2015 #10
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    Slide9.JPG

اس صفحے کی تشہیر