1. ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  2. [IMG]
  3. ختم نبوت فورم کا اولین مقصد امہ مسلم میں قادیانیت کے بارے بیداری شعور کرنا ہے ۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے فورم پر علمی و تحقیقی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس میں ہمیں آپ کے علمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ آئیے آپ بھی علمی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قادیانی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد قادیانی کتب پراجیکٹ مرزا غلام قادیانی کی کتب کے رد کے لیے یہاں جائیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ تمام پراجیکٹس پر کام کرنے کی ٹرینگ یہاں سے لیں رد روحانی خزائن پراجیکٹ کا طریق کار

انگلش کی پی ڈی ایف فائل کو مکمل طور پر یونیکوڈ میں تبدیل کریں

محمدابوبکرصدیق نے 'متفرق کمپیوٹر ٹپس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ اپریل 23, 2015

  1. ‏ اپریل 23, 2015 #1
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    انگلش کی پی ڈی ایف فائل کو مکمل طور پر یونیکوڈ میں تبدیل کریں

    مغربی ممالک میں بہت سے ادارے پرانی انگلش کتابوں کو کمپیوٹر پر منتقل کرنے کے لیے OCR (آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن) سافٹ ویئرز استعمال کرتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر صفحہ کی امیج فائل میں موجود انگلش عبارت کو ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ امیج فائل کے مقابلے میں یہ ٹیکسٹ بہت کارآمد ہوتا ہے۔ مثلاً‌:
    • ٹیکسٹ کو نئے سرے سے فارمیٹ کر کے کتابی شکل میں شائع کیا جا سکتا ہے۔ کتاب کے اس نئے ایڈیشن میں کمی یا اضافہ وغیرہ کیا جا سکتا ہے۔
    • ٹیکسٹ کی مدد سے ویب پیجز تیار کر کے اس کتاب کو انٹرنیٹ پر ڈالا جا سکتا ہے۔ اگر یہ کتاب ٹیکسٹ کی صورت میں انٹرنیٹ پر موجود ہو تو پھر سرچ انجنز با آسانی اس کتاب کے ویب پیجز کو سرچ کے نتائج میں شامل کر سکتے ہیں۔
    • کتاب کے ٹیکسٹ کی مدد سے PDF تیار کر کے ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کی جا سکتی ہے۔ آپ جانتے ہوں گے کہ امیج فائلز کی مدد سے اگر پی ڈی ایف فائل بنائی جائے تو اس کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے، جبکہ ٹیکسٹ کی مدد سے بننے والی پی ڈی ایف فائل کا سائز مختصر ہوتا ہے۔
    اس ٹٹوریل میں ہم اس مقصد کے لیے ایک مفت دستیاب سافٹ ویئر FreeOCR استعمال کریں گے۔ درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق paperfile.netویب سائٹ سے یہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔
    1.png
    سافٹ ویئر میں اوپر ٹول بار پر مختلف آپشنز مہیا کیے گئے ہیں۔ اگر مطلوبہ امیج فائل پہلے سے ڈسک پر موجود ہے تو پھر Open آپشن کی مدد سے وہ امیج فائل کھولیں۔ صفحہ کی یہ تصویر ڈیجیٹل کیمرے یا سمارٹ فون وغیرہ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن اس صورت میں آپ کو تصویر کا زاویہ ٹھیک رکھنے کے لیے خاص توجہ دینا ہوگی۔ جبکہ اسکینر کی مدد سے یہ صفحہ اسکین کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:

    1. ٹول بار پر موجود Scan آپشن پر کلک کر کے ڈائیلاگ باکس کھولیں۔
    2. اگر آپ اس سافٹ ویئر میں پہلی دفعہ اسکین کر رہے ہیں تو پھر Select Scan Device آپشن پر کلک کر کے کمپیوٹر سے منسلک اسکینر منتخب کریں۔
    3. کلر موڈ ڈراپ ڈاؤن میں سے Greyscale آپشن منتخب کریں۔
    4. اور پھر Scan بٹن پر کلک کر دیں۔
    2.png
    درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق اسکین شدہ صفحہ سامنے آنے پر:

    1. بائیں طرف موجود ٹول بار سے Zoom آپشن کی مدد سے صفحہ قریب لائیں تاکہ عبارت والا حصہ بہتر طور پر سلیکٹ کیا جا سکے۔
    2. صفحہ کا مطلوبہ حصہ سلیکٹ کریں۔ اگر آپ تسلسل کے ساتھ کتاب کے صفحات اسکین کر رہے ہیں تو پھر صفحہ نمبر وغیرہ سلیکشن میں شامل نہ کریں۔
    3. پھر بائیں طرف موجود ٹول بار سے Crop آپشن کی مدد سے صفحہ کا منتخب شدہ حصہ کراپ کر لیں۔
    4. اور پھر اوپر موجود ٹول بار میں سے OCR Current Page آپشن پر کلک کر کے اسکین شدہ صفحے کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کریں۔
    5. آخر میں آپ شاید یہ چاہیں گے کہ اسکین شدہ صفحہ امیج فائل کی صورت میں محفوظ کر لیا جائے، تاکہ بعد میں اگر ضرورت پیش آئے تو یہ صفحہ نئے سرے سے اسکین نہ کرنا پڑے۔ امیج فائل کے نام میں کتاب کا صفحہ نمبر ضرور شامل کریں، تاکہ یہ فائل دیکھتے ہی معلوم ہو جائے کہ یہ کتاب کا کونسا صفحہ ہے۔
    3.png
    یہ سافٹ ویئر کتاب کے اصل صفحہ کے مطابق ہر سطر کے بعد ایک لائن بریک شامل کر دیتا ہے۔ درمیان والی ٹول بار پر موجود آپشن کی مدد سے یہ لائن بریکس ختم کریں۔ اور پھر Copy آپشن کی مدد سے تمام لکھائی کاپی کر لیں۔
    4.png
    اگر آپ مکمل کتاب یا اس کے کچھ صفحات اسکین کر رہے ہیں تو پھر بہتر طریقہ یہ ہے کہ ورڈ پراسیسنگ کے کسی سافٹ ویئر میں ایک فائل بنا لیں۔ اور پھر ہر صفحہ اسکین کر کے اس کا ٹیکسٹ اس فائل میں پیسٹ کرتے جائیں۔ لیکن لکھائی پیسٹ کرتے وقت کتاب کے اصل صفحے کے مطابق آپ کو پیراگرافس خود سے بنانا ہوں گے۔ جیسا کہ درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مطلوبہ جملے کے شروع میں کرسر لا کر کی بورڈ پر Enter بٹن دبایا جائے گا۔
    5.png
    • Winner Winner x 1
  2. ‏ اپریل 23, 2015 #2
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    FreeOCR کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

    [​IMG]
  3. ‏ اپریل 23, 2015 #3
    مبشر شاہ

    مبشر شاہ رکن عملہ منتظم اعلی

    کیا یہ سافٹوئیر آزاد اور فری ہے اگر ایسا نہیں ہے تو اس کا ربط ختم کر دیں
    • Like Like x 1
  4. ‏ اپریل 23, 2015 #4
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    جی بھائی آذاد ہے ۔ کیونکہ ہم نے سوفٹویئر کو کاپی نہیں کیا ۔ بلکہ ان کے لگائے ہوئے سوفٹویئر کو دوسروں تک شیئر کر کے ان کے سوفٹویئر کی تشہیر کی ہے۔
    • Like Like x 1
  5. ‏ اپریل 23, 2015 #5
    محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق ناظم پراجیکٹ ممبر

    ویسے ختم نبوت کی جو انگلش کی کُتب ہیں ۔ ان کو فورم پر یونیکوڈ میں لکھنے کے لیے یہ سوفٹ ویئر بہت کار آمد ہے۔ کیا خیال ہے محترم دوستو؟؟

اس صفحے کی تشہیر